, ,

01. Surah Fatihah 41 Times (Large Size) (سورہ فاتحہ 41 بار، بڑا سائز)


کاغذ: سفید

رنگ سیاہی: زعفرانی

5.3″ x 7.7″ :سائز (انچ)

PQ/S-001 کوڈ نمبر:۔

تعداد: 100

550

سورۂ فاتحہ کا اکتالیس (41)بار پڑھنا عرصہ دراز سے اولیاء، علماء، صالحین اور عاملین کا معمول ہے۔ اس عمل کو کیمائے درویشاں بھی کہا گیا۔ ہر طرح کے جائز مقصد کے حصول، ہر بیماری سے شفا کے لیے بہت ہی مجرب وظیفہ ہے۔ اسی وظیفہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سورۂ فاتحہ کا اکتالیس (41) مرتبہ کا خاص تعویذ تیار کیا گیا ہے۔اس وجہ سے اس تعویذ کی تاثیر اکتالیس(41) گنابڑھ گئی ہے۔یہ تعویذ جگہ پر لگانے کے لیے ہے۔ اس تعویذ کو جس بھی جائز مقصد کے لیے جگہ پر لگایا جائے گا، وہ ان شاء اللہ پورا ہوگا۔

طریقہ استعمال:۔

جس مقصد کے لیے دینا ہے، اس کی نیت کرکے، جگہ کے مالک یا رہنے والوں میں سربراہ کا نام مع والدہ تعویذ کے پیچھے اور پتہ لکھیں۔ پھر اول و آخر پانچ (5)بار درود شریف اوراکتالیس (41)بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر تعویذ پر دم کریں۔ تعویذ پر اعلیٰ خوشبوکا عطر لگائیں۔ پھر سائل کو جگہ پر لگانے کے لیے دیں۔ سائل کو ہدایت کریں کہ اکتالیس (41) بار سورۂ فاتحہ، اول و آخر پانچ (5) بار درود شریف، پڑھ کر اکتالیس (41)یوم تک اس تعویذ پر دم کرے۔ جو یہ تعداد نہ پڑھ سکیں، وہ پانچ(5)بار سورۂ فاتحہ اور ایک بار درود شریف کا دم روزانہ کیا کریں۔ ہفتہ میں ایک بار تعویذ کو خوشبو کی دھونی دینے کا اہتمام کرتےرہیں۔ان شاء اللہ، بہت عرصہ تک اس تعویذ کا فیض جاری رہے گا۔

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “01. Surah Fatihah 41 Times (Large Size) (سورہ فاتحہ 41 بار، بڑا سائز)”

There are no reviews yet.