دارالعمل چشتیہ کی روحانی دکان روحانی علاج کرنے والے عاملین کے ساتھ ساتھ روحانی مریضوں اور روحانی علوم سیکھنےوالےطالب علموں کے لئے قائم کی گئی ہے تاکہ روحانی علاج معالجہ، چلہ کشی، روحانی تجربات کرنے کے لئے جن اشیاء کی ضرورت پڑتی ہے، وہ ایک جگہ باآسانی مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکیں۔
روحانی دکان میں تین طرح کی چیزیں دستیاب ہیں
(1) غیر دم شدہ اشیاء
(2) دم شدہ اشیاء
(3) تیار روحانی علاج
اشیاء کی دستیابی کے علاوہ تیار شدہ روحانی علاج اور روحانی مجربات بھی موجود ہیں، جن کو ایک عام روحانی مریض اعتماد کے ساتھ استعمال کر سکتا ہے۔ اور عاملین اپنے مریضوں کو اعتماد سے استعمال کروا سکتے ہیں۔ مختلف مقاصد کے لئے مختلف تعویزات (پرنٹڈ اور ہاتھ کے لکھے ہوئے) دستیاب ہیں جو روحانی معالجین اعتماد سے اپنے مریضوں کو استعمال کروا سکتے ہیں۔
ادارہ یہ سہولت بھی دیتا ہے کہ اگر کسی سائل/مریض یا کسی عامل کو کوئی خاص علاج تیار کروانا ہو، تعویزات لکھوانے ہوں، کوئی خاص کلام کے تعویزات زیادہ تعداد میں تیار کروانے ہوں، کسی خاص وقت یا اوقات میں تعویز یا الواح تیار کروانی ہوں، تو ان کے لئے بھی انتظام موجود ہے۔ بہت احتیاط اور توجہ سے مطلوبہ کام کیا جاتا ہے۔ تعویزات کالی سیاہی عام،کالی سیاہی خاص،دیسی کالی سیاہی، زعفرانی سیاہی، مشک و زعفران کی سیاہی اور مشک و زعفران و عنبرکی سیاہی سے بھی لکھےجاتے ہیں۔اسی طرح کوئی سورت یا خاص کلام خاص تعداد میں پانی یا تیل پر دم کروا کر دینے کی بھی سہولت موجود ہے۔
(2) دم شدہ اشیاء
روحانی دکان میں ایسی اشیاء بھی دستیاب ہیں جن پر مختلف مقاصد کے لئے مختلف دم کئے گئے ہیں۔ اور تجربے میں بہت مفید ثابت ہوئی ہیں۔ان تمام روحانی اشیاء پرپہلےعاملین دم کرتے ہیں،پھر استاد العاملین حضرت خالد مقبول حفظہ اللہ خود دم کرتے ہیںاس کے بعد پھر جنات سے بھی دم کروایا جاتا ہے۔ یہ اشیاء عوام کے ساتھ ساتھ عاملین کے لئے بہت کارآمد اور آسانی کا ذریعہ ہیں تاکہ عامل حضرات بآسانی یہ اشیاء مریضوں کو استعمال کروا سکیں کیونکہ آج کے دور میں وقت میں برکت نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے افراد کی طرح روحانی معالجین کو بھی مشکل ہے کہ کس طرح کم وقت میں زیادہ کام کیا جائے۔ پھر افرادی قوت کی کمی بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ان مسائل کومد نظر رکھتے ہوئے کئی طرح کی روحانی اشیاء تیار کی گئی ہیں۔ عاملین کی آسانی کے لئے کسی بھی چیز پر ہمارا نام نہیں لکھا جاتا تاکہ وہ اپنے نام سے اپنے مریضوں کو استعمال کروا سکیں۔
(3) تیار روحانی علاج
جس طرح ایک میڈیکل سٹور میں تیار دوائی ملتی ہیں، اسی طرح ہمارے ادارے نےروحانی علاج بنائے ہیں۔ یہ علاج مریضوں پر کامیاب تجربات کے بعد منظرِ عام پر لائے گئے ہیں۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ روحانی معالجین بھی اعتماد سے استعمال کروا سکتے ہیں۔ علاج کی مکمل تفصیل، پرہیز اور طریقہ استعمال کا پرچہ ہمراہ ہوتا ہے۔ عاملین اور روحانی معالجین کے لئے خاص رعایت ہے۔ پھر بھی کسی قسم کی پریشانی پر مکمل رہنمائی کی جاتی ہے۔
آرڈر کی تکمیل کے وقت جو قیمت ہوگی، وہی تصور کی جائے گی۔ گھر بیٹھے تمام اشیاء منگوائیں۔ ڈاک خرچ بذمہ خریدار۔